میامی میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے سخت مقابلے کے بعد کیپ وردے کو شکست دے دی
راؤنڈ آف 32 میں مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی
7 جولائی کو مصر اور ارجنٹائن میںمقابلہ ہوگا،دنیا کے دو بڑے اسٹار میسی اور محمد صلاح ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے

سیاٹل؛مصر کی ٹیم نے اپنی فٹ بال کی تاریخ کا ایک سنہری صفحہ تحریر کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کے 16 کے راؤنڈ میں فاتحانہ قدم ڈال دیا ہے.
مصر کو پینلٹی شوٹس کے مرحلہ میں پہنچ کر فتح نصیب ہوئی۔ اس سے پہلے مصر نے گول کر کے ابتدا ہی میں برتری حاصل کر لی تھی لیکن کھیل کے دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں مصر کے ڈیفینڈر محمد ہانی کی غلطی سے خود کو گول ہو گیا اور مصر کی 37 منٹ سے برقرار برتری ختم ہو گئی تھی۔اس غلطی کے بعد جیت کے لئے ساری ٹیم اور گول کیپر کو مل کر پینلٹی شوٹس تک جدوجہد کرنا پڑی
مصر کے سٹرائیکرز نے آج کے میچ میں 14 شوٹس کیں۔ ٹارگٹ پر 4 مرتبہ شوٹس کیں۔ ساری ٹیم نے وقت کا 58 فیصد وقت تک بال کو کنٹرول میں رکھا، 14 فاؤل کئے، 2 ییلو کارڈ دیکھے۔
آج کا میچ مصر کی کسی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہلی جیت ہے اور دراصل 92 سال بعد کسی مصری ٹیم کی پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی کا سبب بننے والی جیت ہے۔
میامی میںکھیلے جانے والے ایک دوسرے میچ میں
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیپ وردے کو 2-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میامی میں کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے سخت مقابلے کے بعد کیپ وردے کو شکست دے دی .
دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں کیپ وردے نے دو مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا۔مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھی جس کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ اضافی وقت میں ارجنٹینا نے مزید دو جبکہ کیپ ورڈی نے ایک گول اسکور کیا اور یوں ارجنٹینا نے مجموعی طور پر 2-3 سے فتح اپنے نام کر لی۔
اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ 7 جولائی کو مصر سے ہوگا۔
فٹبال شائقین کی نظریں اس بڑے مقابلے پر مرکوز ہوں گی جہاں دنیا کے دو بڑے اسٹار لیونل میسی اور محمد صلاح ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے تاریخ رقم کردی، 92 سال بعد رائونڈ آف 16 میں پہنچ گیا



