اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر نادرا کا اہم اقدام سامنے آیا ہے . پنشنرز اب گھر بیٹھے پاک آئی ڈی سے زندگی کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں.موبائل ایپ استعمال نہ کرنے والے پنشنر کے خاندان کا کوئی فرد سرٹیفکیٹ بنوا سکتا ہے
نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پروف آف لائف کی مفت سہولت 5 ہزار ای سہولت فرنچائزز پر بھی دستیاب ہے. 988 نادرا مراکز اور 500 یونین کونسلز سے بھی سرٹیفکیٹ مفت بنوایا جا سکتا ہے.نادرا مراکز اور یونین کونسلز میں پنشنرز کو ترجیحی بنیاد پر خدمات فراہم کی جائیں گی.
نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موبائل رجسٹریشن وین، بائیکر سروس اور مین پیک سروس کے ذریعے بھی سہولت دستیاب ہے. وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع، سی جی اے اور ایم اے جی کے اشتراک سے سہولت فراہم کی گئی
نادرا نے سی جی اے اور ایم اے جی کے پنشنرز کے لیے نیشنل پنشنرز رجسٹر قائم کر دیا.یہ رجسٹر پنشنر کی شناخت اور پروف آف لائف سٹیٹس کی ڈیجیٹل تصدیق کا مستند ذریعہ ہے.پنشنر کی وفات ڈیتھ نوٹیفکیشن ٹول یا سی آر ایم ایس میں درج ہونے پر پنشن کنٹرولر کو اطلاع مل جائے گی
ثانوی یا فیملی پنشنرز کی عمر یا ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کی بھی اطلاع دی جائے گی.پنشن جاری رکھنے، تبدیل کرنے یا بند کرنے کا فیصلہ متعلقہ مجاز پنشن اتھارٹی کرے گی
مجاز بینک نیشنل پنشنرز رجسٹر سے پنشنر کا پروف آف لائف سٹیٹس براہِ راست چیک کر سکیں گے.ڈیجیٹل تصدیق سے پنشن کے لیے بار بار ذاتی حاضری اور کاغذی تصدیق کی ضرورت کم ہوگی.نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دیگر سرکاری اور نجی اداروں کے پنشنرز کو بھی نیشنل پنشنر رجسٹر میں شامل کیا جائے گا
پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجراء کی سہولت




