نجیہہ کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا ان کی جگہ صدف شمس کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیائ کپ میںحصہ لینے والی وویمن کرکٹ ٹیم کی نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں ان کی جگہ صدف شمس کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے.
نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا ہے .پی سی بی میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے کہ نجیہہ علوی کا ری ہیب پروگرام کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا .
دوسری طرف سلیکشن کمیٹی نے صدف شمس کی نجیہہ علوی کے متبادل کے طور پر منظوری دے دی ہے.
یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جارہا ہ
پاکستان ایشیا کپ میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے


