ایس ڈی ایف او لال سوہانرہ نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے

یاسرآکاش چوہدری
ظہوراحمد ایس ڈی ایف او نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیےظہور احمد کاہلوں SDFO اپنے 30 سالہ ملازمت کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔محکمہ جنگلات کے اعلیٰ آفسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔۔ تفصیل کے مطابق لال سوہانرہ نیشنل پارک محکمہ جنگلات میں بھرتی ہونے والا ظہور حسین کاہلوں عرصہ 30 سال قبل فارسٹ گارڈ بھرتی ہوا جو اب ترقی کر کے SDFO ہے اس کی ساری سروس لال سوہانرہ میں رہی ہے بھرتی کے وقت اس پاس پرانی سائیکل تھی ۔جو محکمہ جنگلات میں کرپشن کے زریعے کروڑوں کے گھپلے اور لکڑی چوری کر وا کے غیر قانونی طریقہ سے لال سوہانرہ میں 20 کنال زمین خرید کی ۔۔ کورے گاڑی جو کہ ذاتی استعمال میں ہے ہنڈاسٹی گاڑی اپنے بھائی کو خرید کر کے دی اوراپنے بھائی اختر کاہلوں کو کروڑوں کی انوسٹمنٹ زرعی ادویات کمپنی بنوا کر دی۔۔ اس کے علاوہ دس دس مرلے کے پلاٹ خرید کر کے اپنے بھائی اختر کاہلوں کے نام کر وائے۔جو کہ بہاولپور النور گارڈن اور ہاؤس سکیم میں ہیں ۔جبکہ خود سرکاری ملازم ہونے کے باوجود لال سوہانرہ اڈاپر 4 کنال پر سرکاری زمین پر قبضہ کر کے کوٹھی بنائی ہوئی محکمہ جنگلات کے سرکاری ملازمین کو اپنا مال مویشی جن کی تعداد 200سے زیادہ ہے جو کہ جنگلات میں چرتے ہیں حاجی ظہور حسین کے خلاف کئی درخواستیں محکمہ جنگلات کو دی گئی لیکن اثر ورسوخ رکھنے وجہ سے کوئی کارروائی نہ ہوئی ۔محکمہ انٹی کرپشن میں درخواست دائر کی تو حاجی ظہور کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا جو کہ کارروائی کا حکم دیا گیا۔ لیکن پھر اپنا اثر ورسوخ کی وجہ سے رکوا لی ۔عوامی حلقوں کی پرزور مطالبہ ہے کہ اس جنگل کو بچایا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کر کے کرپشن کی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرا ئی جائے