پمزسانحہ۔ سی ڈی اے کے جی کیپٹل ایمرجنسی سروسز معطل

کنٹر یکٹ آفیسر ڈاکٹر فائیر سروسز کو قائمقام ڈائریکٹر جنرل مقرر۔خبر

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں 26 اگست کو پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک واقعے کے بعد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ڈائریکٹر جنرل کیپٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبد الرحمن کو فوری طور پر معطل کر دیا۔
سی ڈی اے کے 29 اگست 2026 کے آفس آرڈر کے مطابق یہ کارروائی واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی کی سفارشات اور وزیراعظم آفس کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈاکٹر عبد الرحمن BS-20 کے افسر ہیں۔
آفس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر فائر سروسز محمد احسن (BPS-19) کو فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل (کیپٹل ایمرجنسی سروسز) سی ڈی اے کا قائم مقام چارج دے دیا گیا ہے، جو مزید احکامات تک ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ پمز کے آتشزدگی واقعے میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں متعدد اعلیٰ حکام کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
سی ڈی اے کے جاری کردہ حکم کے مطابق معطلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔