بہتی گاڑی ریسکیو کرنے پر اس کے اندر گوشت نظر آنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو لے گئی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) تھانہ سنبل کے علاقے G14/1 میں ایک گاڑی برساتی نالہ کراس کرنے کی کوشش میں پانی میں بہہ گئی مقامی آبادی نے ہمت کرتے ہوئے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا.کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد اور تین کرینوںکی آمد کے بعد گاڑی کو ریسکو کر لیا گیا .بیان کیا جاتا ہے کہ جس وقت گاڑی کو ریسکو کیا گیا اس میں سے گوشت کی بو آرہی تھی اور گوشت گر رہا تھا کہ کپڑا ڈال کر اسے ڈھانپ دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب ملتان سے آنے والی ایک سفید رنگ کی ٹویٹا کرولا نمبر IDN 3962b برسانی نالہ کراس کرتے ہوئے اچانک تیز پانی آجانے کے باعث پانی میںبہ گئی اس موقع پر مقامی افراد نے ہمت کا مظآہرہ کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا.جو گاڑی کی چھت پر چڑھ گیا تھا.
گاڑی کے ڈرائیور کے مطابق گاڑی مالکوںکی ہے اور وہ ائرپورٹ سے سامان لے کر آرہا تھا کہ گاڑی پانی کی نظر ہو گئی تاہم تھوڑی دیر بعد پانی اتر گیا اور الٹی ہوئی گاڑی کے ٹائر نظر آنے لگے .
اس کے بعد مالکان کی طرف سے کرین منگوائی گئی تاکہ گاڑی کوریسکو کیا جاسکے لیکن ریسکیو کے لئے آنے وای کرین بھی پھنس گئی جس کی مدد کے لئے یکے بعد دیگرے دو مزید کرینز آئے اور کئی گھنٹوںکی تگ و دو کے بعد گاڑی کو پانی سے نکال لیا گیا اس موقع پر گاڑی کو سیدھا کرنے کی بجائے الٹا ہی ریسکیو ٹریلے پر ڈال دیا گیا.
عینی شاہدین کے مطابق بیان کیا جاتا ہے کہ گاڑی کے اندر گوشت کی بو آرہی تھی اور کچھ ٹکڑے بھی گرے گاڑی کو فورا کپڑا ڈال کر ڈھانب دیا گیا. چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں. اس دوران کسی نے ون فائیو پر کال کر دیا پولیس پہنچ گئی اور ٹریلے کو لے کر نکل گئی .

