پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے انڈسٹری کو اربوں ڈالر نقصان کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا
اسلام آباد:ایران امریکی جنگ کے بعد مشرق وسطی کی ایوی ایشن انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہےا ور پروازوں کے منسوخ ہونے اور ان کا شیڈول متاثر ہونے سے انڈسٹری کو اربوں ڈالر کے نقصان کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے.
اور بار بار کی اس غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یہ صنعت شدید متاثر ہوئی ہے اور کوئی نہیںجانتا کہ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا.
ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی ہوئی ہے. فلائٹ شیڈول کے مطابق جنگ سے قبل دبئی ائیرپورٹ سے یومیہ اوسط 1250 پروازیں آپریٹ ہوتی تھیں اور دبئی دنیا کا ایک مصروف ترین ائر پورٹ تھا.
فلائٹ شیڈول کے مطابق امریکا کے ایران پر دوبارہ حملوں کے بعد دبئی ائیرپورٹ کا مستحکم فلائٹ آپریشن پھر متاثر ہوا ہے۔
رواں ہفتے دبئی ائیرپورٹ کی یومیہ اوسط پروازیں 1050 تک پہنچ گئی تھیں۔ ایک دو بار 1090 پروازیں بھی آپریٹ ہوئیں مگر ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد ان پروازوں میں یومیہ 100 پروازوں کی کمی سامنے آئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق 31 اگست کو دبئی ائیرپورٹ کے لیے 945، یکم ستمبر کو 984 اور 2 ستمبر کو 985 پروازیں آپریٹ کی گئیں اور غیر یقینی صورت حال کے باعث ان میں روز بروز کمی آتی جارہی ہے.
ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی پروازوں میں یومیہ 100 کی کمی




