دنیا کا زیادہ طاقتور اور پراسرار AI سسٹم چینی کمپنی نے تیار کیا

بیجنگ:ایک چینی کمپنی نے دنیا کا زیادہ طاقتور اور پراسرار ترین اے آئی سسٹم تیار کیا ہے.
گزشتہ دنوں ایک پراسرار اور نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم او ایکس الفا سامنے آیا تھا جس نے دنیا بھر کے ماہرین کو الجھا کر رکھ دیا تھا۔
20 اگست کو یہ اے آئی ماڈل سامنے آیا تھا اور سب حیران تھے کہ کس کمپنی نے اس اوپن اے آئی ماڈل کو خاموشی سے اوپن راؤٹر پر متعارف کرایا۔اہم بات یہ تھی کہ اس اے آئی ماڈل نے بینچ مارک لسٹ میں دنیا بھر کے تمام بہترین ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
اب انکشاف ہوا ہے کہ اس پراسرار او ایکس الفا ماڈل کو ایک چینی کمپنی زی ڈاٹ اے آئی نے تیار کیا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ زی ڈاٹ اے آئی کا تیار کردہ ہے۔
کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ او ایکس الفا اس کی جی ایل ایم سیریز کا نیا ورژن ہے جس کو ہگینگ فیس کی جانب سے اوپن اے آئی ایجنٹس کے حملے کے بعد اپنے دفاع کے لیے استعمال کرنا شروع کیا گیا تھا۔او ایکس الفا کی جانب سے یہ ماڈل کوڈنگ، مستحکم ایجنٹک ورک اور پراڈکشن اوور لوڈ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ پیچیدہ reasoning اور ورک فلو کے لیے موزوں ترین ماڈل ہے۔اس نئے ماڈل کے سامنے آنے سے اے آئی کے شعبے میں امریکی بالادستی ختم کرنے کی جانب چین نے پیشرفت کی ہے۔
زی ڈاٹ اے آئی نے اگست کے شروع میں جی ایل ایم 5.3 جاری کیا تھا۔