ارشد جدون شدید زخمی حالت میںپمز ہسپتال میںداخل، ان پر حملہ ادارے کے ایک ڈائریکٹر نے کیا
اسلام آباد :چئیرمین پریس کونسل آف پاکستان ارشد جدون قاتلہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیںاور انہیںمزید علاج کے لئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میںداخل کرادیا گیا ہے.
بتایا جاتا ہے کہ ان پر حملہ پریس کونسل کے ڈائریکٹر ایڈمن ایاز خان کی جانب سے کیا گیا ہے .ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن کی خدمات اپنے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ کو واپس کرنے پر افسر مشتعل ہو گیا تھا.
ارشد جدون کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.



