طالبہ لائبہ کیس کا مرکزی ملزم ساتھی خواتین سمیت گرفتار

ملزم کو اسلام آباد کے علاقے ایچ تیرہ سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ کرائے کا کمرہ لے کر روپوش تھا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے لائبہ کیس کے مرکزی ملزم نعمان کو اس کی مددگار ساتھی خواتین سمیت اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے.
ذرائع کے مطابق ملزم کرائے کا کمرہ لے کر روپوش تھا، ملزم کے فون سے آن لائن فراڈ اورخواتین کو بلیک میل کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں ملزم کوئٹہ میں اینٹی کرپشن میں ملازم تھا جسے معطل کیا گیا تھا۔ ملزم نے اسلام آباد میں ایک کمپنی میں بھی ملازمت کی.
ملزم خودکو اعلیٰ عدلیہ کا اکاؤنٹنٹ بھی ظاہر کرتا رہا اس کے خلاف ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج.ملزم نعمان کوتھانہ شمس کالونی کی حدود سے گرفتار کرلیاگیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلمان ظفر کی نگرانی میں کی گئی۔ملزم پر مالی فراڈ کے الزامات ہیں،جبکہ خود کو اعلیٰ عدلیہ کا اکاؤنٹنٹ ظاہر کرکے رقم بٹورنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم محمد نعمان کو اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 سے گرفتار کر لیا، جبکہ اس کی دو ساتھی خواتین کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے لائبہ کو امریکا کا ویزا، یونیورسٹی میں داخلہ اور اسکالرشپ دلوانے کے بہانے مبینہ طور پر 93 لاکھ روپے وصول کیے۔ تفتیشی حکام کے مطابق جعلی داخلہ دستاویزات، اسکالرشپ لیٹرز اور فیس کی رسیدوں کے ذریعے خاندان کو دھوکے میں رکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم ایچ 13 میں کرائے کے کمرے میں روپوش تھا۔ حکام نے ملزم کے موبائل فون سے مبینہ آن لائن فراڈ اور خواتین کو بلیک میل کرنے سے متعلق شواہد ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

لائبہ کی موت اور مبینہ مالی فراڈ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ملزمان پر عائد الزامات کا حتمی تعین عدالتی کارروائی کے بعد ہوگا۔
اس اندوہناک واقعہ نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا.جس کا وزیراعظم نے بھی فوری نوٹس لےکر پولیس کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی.
ایف آئی آر میں‌کہا گیا ہے کہ ملزم نے لائبہ سے امریکہ کی یونیورسٹی میں‌داخلے کے لئے 93لاکھ روپے ادا کئے تھے.