
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان مکمل کر کے ملائیشیاءکیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آمد پر استقبال کی طرح رخصت پر بھی معزز مہمان ولی عہد محمد بن سلمان گاڑی خود چلائی اور انہیں نور خان ایئر بیس لے کر گئے جہاں محمد بن سلمان نے عمران خان سے مصافحہ کیا اور جہاز میں سوار ہو گئے ۔ایوان صدر میں معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس دوران صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان کے سب سے اعلیٰ اعزاز نشان پاکستان سے نواز جبکہ اس موقع پر ایک پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر مملکت نے محمد بن سلمان کو نشان پاکستان سے نوازا اور تقریب آگے بڑھی ۔ تقریب میں محمد بن سلمان نے مختصر خطاب بھی کیا ۔ظہرانے کے بعد ایوان صدر میں پاکستان کے بینڈ نے محمد بن سلمان کو عربی اور پاکستانی دھنیں بھی بجا کر سنائیں اور اس موقع پر ولی عہد بہت خوشگوار موڈ میں نظر آ ئے ۔ایوان صدر سے روانہ ہوتے ہوئے ولی عہد نے کابینہ کے تمام اراکین سے مصافحہ بھی کیا ۔




