
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کیا گیا وعدہ چند گھنٹوں میں پورا کرتے ہوئے سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کو فوری رہاکرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ناشتے پر ہوئی جس دوران انہوں نے یہ خوشخبری سنا دی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹر پر صبح سویرے خوشخبری سناتے ہوئے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ ” وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری طور پر سعودی جیلوں میں قید 2017
سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی جانب سے دیا جانے والا پاکستان کو یہ سب سے بڑا تحفہ تصور کیا جارہاہے جس کی اس دنیا میں کوئی قیمت نہیں لگا سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب عشائیے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 3 ہزار پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں، ولی عہد سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو اپنی سطح پر دیکھیں اور اگر پاکستانی قیدیوں کے لیے کچھ کرسکیں تو اللہ آپ سے خوش ہوگا۔
پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔




