انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے کھلاڑی شاہی مہمان بن گئے،شاہی قلعہ میں شاھی تواضح

دیوان خاص میں مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا
تقریب بہت یادگار تھی پی سی بی کے بہت شکرگزار ہیں. تاریخی مقامات دیکھ کر خوشی ہوئی،غیر ملکی کھلاڑیوں‌کے تاثرات

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے ٹرائی نیشن سیریز میں حصہ لینے والی کرکٹ ٹیمز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں خصوصی تقریب اور عشائے کا اہتمام کیا گیا.
شاہی قلعہ کی تقریب میں کھلاڑیوں ،کوچنگ و مینجمنٹ سٹاف نے شرکت کی.چئیرمین پی سی بی نے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہا. کھلاڑیوں و میچ آفیشلز کو بادشاہی مسجد۔ مزار اقبال اور حضوری باغ کا دورہ کرایا گیا .
غیر ملکی کھلاڑی و آفیشلز شاہی قلعہ کے دورے سے محظوظ ہوئے .خاص طور پر غیر ملکی کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری سے بہت لطف اٹھایا.
اس موقع پر ڈھولیچی گروپ نے شاندار پرفارمنس دی اور سماں باندھ دیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں‌ نے اس موقع پر انہیں‌بھرپور داد دی .
دیوان خاص میں مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس دربانوں نے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا . کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دیوان عام۔ بارہ دری خانہ۔ شیش محل کی بھی سیر کرائی گئی اورشاہی قلعہ کی تاریخ کے بارے آگاہ کیا گیا.
غیر ملکی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے شاہی قلعہ کی تاریخی حیثیت میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا.
اس موقع پر وزیرداخلہ اور چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ آپ سب ہمارے خصوصی مہمان ہیں۔ پاکستان پر امن اور محفوظ ملک ہے، پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے خصوصی لگاو رکھتی ہے۔
غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا.غیر ملکی کھلاڑیوں‌کا کہنا تھا کہ تقریب بہت یادگار تھی اور ہمیں‌ پی سی بی کے بہت شکرگزار ہیں. تاریخی مقامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ لاہور سے خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں‌کا کہنا تھا کہ انہوں‌نے اس تقریب سے بہت لطف اٹھایا اور پہلی بار ایسی ناقابل فراموش تقریب دیکھی۔
سری لنکا کے سفارتکاروں، چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف، رمیز راجہ، سابق کرکٹرز، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل اور اعلی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی.