سکھ رہنما کے قتل کی سازش بھارتی حکومت کو سمن جاری

سمن امریکی عدالت نے گرپتونت سنگھ کےقتل کی سازش کیس میں جاری کیا ہے
وفاقی جج نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوال اور را کے سابق سربراہ سامنت گوئل دہلی عدالتوں کے ذریعے سمن جاری کرنے کی منظوری دی
سمن جاری ہونے کے 60 دن کے اندر اس کا جواب نہ آیا توعدالت ان کی نمائندگی یا ان کی دلیل سنے بغیر اپنا فیصلہ سنا دے گی

نیویارک :امریکی وفاقی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کیس میں بھارتی حکومت کو سمن جاری کردیا ہے.
گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کےمقدمے میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سمیت را کے سابق سربراہ سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا اور دیگر کو نوٹس بھجوائےگئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے سفارتی مراسلےکے ذریعے بھارتی سفارتخانےکو عدالتی نوٹس بھجوائے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق عدالتی نوٹس اور سمن 9 اکتوبر 2026کو بھارتی سفارت خانےکو ارسال کیےگئے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے ستمبر 2024 میں بھارتی حکومت، اجیت دوول سمیت دیگرافراد پر مقدمہ دائرکیا تھا۔ سابق سربراہ را سمنت گوئل، وکرم یادو اور نکھل گپتا بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ اس سے قبل بھی انڈین حکام کے نام یہ سمن واشنگٹن میں واقع انڈین سفارت خانے کے ذریعے بھجوا چکی ہے، تاہم انڈیا کی حکومت نے انھیں ’فرضی اور بے معنی‘ کہہ کر مسترد کر دیا ہے۔
20 اکتوبر کو امریکہ کی وزارت خارجہ نے نیویارک کی عدالت کو مطلع کیا کہ اس نے اںڈیا کی حکومت کے خلاف سول لا سوٹ کی دستاویزات اور سمن ایک سفارتی نوٹ کے ساتھ 9 اکتوبر کو واشنگٹن میں واقع انڈین سفارتخانے بھیج دی تھیں۔
انڈین سفارتخانے کو بھیجے گئے سفارتی نوٹ میں درخواست کی گئی ہے کہ امریکی عدالت کا سمن اور شکایت انڈیا کے متعلقہ حکام تک پہنچا دی جائے۔ اس میں حکومت کو مطع کیا گیا ہے کہ ’مقدمے کے فریق سمن جاری ہونے کے 60 دن کے اندر اس کا جواب داخل کریں ورنہ یہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کہ عدالت ان کی نمائندگی یا ان کی دلیل سنے بغیر اپنا فیصلہ سنا دے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ردعمل میں کہا ہےکہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گرد سرگرمیوں کی سرپرستی، انٹیلیجنس، مالی معاونت اور سہولت کاری کر رہا ہے، اجیت دوول بھارتی دہشت گردی کا چیف آرکیٹیکٹ ہے۔