شاندار باؤلنگ پر محمد عباس کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزازات سے نوازا گیا
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے روز 8 وکٹوں سے فتح سمیٹ لی اور دو میچوں پر مشتمل سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی.
راولپنڈی میںکھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں محض 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جب کہ جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے اور بعد ازاں مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 95 اوورز کھیل کر 316 رنز بنائے جس میں ملن رتنائیکے 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سونال دینوشا نے 54، کوسال مینڈس نے 53، پسندو سوریا بندارا نے 38، دھاناجیا ڈی سلوا نے 37، کمنڈو مینڈس نے 16، لاہیرو اودارا نے 7، لاہیرو کمارا نے 5 اور بربتھ کے سوریا نے ایک رن بنایا
جبکہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے 3، 3، رضا اللہ نے 2 اور ثاقب خان و سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا اور یوں ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محض 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی، جس میں عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد طیب عارف 13 اور محمد طحہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، شاندار باؤلنگ پر محمد عباس کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزازات سے نوازا گیا۔



