
جے پور : بڑوں یا عزیزوں کا خون سفید ہونے کی باتیں تو آ پ نے سنی ہوں گی تاہم بھارت کے شہر جے پور میں تین سال کے ایک بچے کو خون سفید ہوگیا ہے ۔ :بچے کو نمونیا کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا۔بھارت کے شہر جے پور کے جے کے لون ہسپتال میں علاج کیلئے آنے والا بچہ ڈاکٹروں کے درمیان موضوع بحث بن گیا کیونکہ مذکورہ بچے کا خون لال کے بجائے سفید رنگ کا ہے ۔صحت مند انسانی جسم میں آر بی سی اور ڈبلیو بی سی دونوں پائے جاتے ہیں لیکن بچے کی اس بیماری کے بعد یہ تحقیقی مسئلہ بھی بن گیا ہے کہ آخر انسانی خون کا رنگ سفید کیسے ہوسکتا ہے اور یہ بچہ اب تک زندہ کیسے ہے ؟۔اس حوالے سے ہسپتال کے سابق سپرنٹنڈنٹ اور ریئر ڈیزیز سنٹر کے انچارج اشوک گپتا کا کہنا ہے کہ اس بچے میں خون کی نمایاں کمی پائی گئی تھی جس پر خون کا نمونہ لیا گیا تو لیبارٹری ٹیسٹ میں بچے کا خون سفید پایا گیا۔ بچے کے خون کے مزید سیمپل لے لئے گئے ہیں جس پر تحقیق کی جارہی ہے ۔


