بھارتی پائلٹ ابھی نندن جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس

پاکستان نے اپنی سر زمین پر بم بر سانے انے والے بھارتی فضائیہ کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے .بھارتی پائلٹ 27 فروری کو پاکستان کی سر زمین پر حملہ کرنے مگ 21 طیاروں میں آے تھے .تاہم پاک فضائیہ کے جان باز پائلٹ حسن صدیقی نے للکارا اور دو طیارے مار گراے جن میں سے ایک طیارہ مقبوضہ کشمیر میں میں گرا جس کا پائلٹ وہاں ہی جل کر راکھ بن گیا .جبکہ دوسرا پائلٹ ابھی نندن کا طیارہ پاکستان کی حدود میں گرا مگر پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہوگیا اور پاکستانی علاقے میں گرا جس کو پاکستانی فوج نے گرفتار کر لیا ، تاہم اس کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا ، اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خیر سگا لی کے طور پر  بھاڑتی پائلٹ واپس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج ابھی نندن نے از خود ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے پاکستان آرمی کی تعریف کی اور کہا کہ پاک آرمی ایک پرو فشنل  آرمی ہے جس کے بعد اسے پیدل چلاتے ہوے وا ہگا سے بھارت کے حوالے کر دیا.