اسلام آباد6:مئی2019ء
وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے لاڑکانہ میں ایڈز کے کیسسز کا نوٹس لیتے ہوئے اپنی وزارت کے ماہرین کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ سندھ کے ساتھ مل کر کام کریں اور اس سلسلے میں فوری بنیادوں پر مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا محکمہ صحت سندھ کے ماہرین کے ساتھ مل کر ایڈز کیسسز کی وجوہات پر تحقیق جاری ہے اس حوالے سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی سکریننگ کی جا رہی ہے تاحال 4100 افراد کی سکریننگ مکمل کی جا چکی ہے جن میں سے 157 افراد پازیٹو قرار دیئے گئے ہیں اب تک 66 پازیٹو مریضوں کو ایڈز ٹریٹمنٹ سنٹر لاڑکانہ میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور یہاں وفاقی حکومت تمام تر ادویات فراہم کر رہی ہے۔ لاڑکانہ میں بچوں کا ایڈز ٹریٹمنٹ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کے لیے تمام تر سہولیات وفاقی حکومت نے فراہم کی ہیں علاوہ ازیں سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے دو بلڈ بنک سیل کر دیئے ہیں جبکہ تین کو وارننگ جاری کر دی گئی ہیں وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ محکمہ صحت کو 3 ہزار ایڈز ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی گئی ہیں اس کے علاوہ تمام تر ضروری ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

