جہلم:برطانیہ سے آئی چار بہنوں کو ڈاکووں نے لوٹ لیا

برطانیہ سے جہلم آنے والی 4 بہنوں کو کار سوار ڈاکوؤں نے لوٹ کر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔

برطانیہ سےآنے والی چاربہنوں کو دینہ بائی پاس کےقریب کار میں سوار ڈاکوؤں نے لوٹا۔

متاثرہ خواتین کا کہنا ہےکہ ملزمان نے اُن کی گاڑی روک کر 9 ہزار برطانوی پاؤنڈ، برٹش پاسپورٹ، 15 تولے طلائی زیورات اور موبائل فونز چھین لیے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی کار حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس پر ڈاکو گاڑی چھوڑ کر پیدل ہی فرا ر ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کاکہناہے کہ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔