سی پیک کے تحت قائم ہونے والے قاسم کول پاور پلانٹ سے بجلی قومی گرڈ میں شامل

سی پیک کے تحت قائم ہونے والے قاسم کول پاور پلانٹ سے بجلی قومی گرڈ میں شامل
اس وقت پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی پاکستان کی قومی گرڈ کا 10 فیصد بنتی ہے
اسلام آباد۔ 7 مئی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم ہونے والے قاسم کول پاور پلانٹ سے بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوچکی ہے اور اس وقت پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی پاکستان کی قومی گرڈ کا 10 فیصد بنتی ہے۔ یوں یہ پاور پلانٹ پاکستان میں بجلی کی قلت سے نمٹنے، بجلی کی توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، مقامی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کی زندگی کو بہتر بنانے میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔قاسم پاور پلانٹ پاور چائنہ اور قطر کی اے ایم سی کمپنی کی مشترکہ سرمایہ کاری سے چلایا جا رہا ہے اور یہ دوسرے ممالک میں پاور چائنہ کی جانب سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری والا منصوبہ اور سی پیک کے تحت شروع ہونے والا توانائی کا پہلا بڑا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر 21 مئی 2015ء میں شروع ہوئی اور 32 ماہ کے بعد یہ مکمل ہو چکا ہے۔