لاہور ميں آن لائن ٹيکسی ميں لڑکی کے قتل کی تحقيقات ميں اہم پيشرفت ہوئی ہے، کيس کے اہم کردار کو حراست ميں لے ليا گيا۔ پوليس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ہونے والے ارسلان کے ساتھ دوستی لڑکی کے قتل کی وجہ بنی۔
لاہور میں آن لائن ٹیکسی پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق آمنہ قتل کيس کا اہم کردار شکنجے ميں آگيا، پولیس کیلئے مرکزی ملزم اور شوٹر کی گرفتاری چيلنج بن گئی۔
لاہور کے علاقے بند روڈ پر 10 اگست کو ٹيکسی سروس ميں لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے مقتولہ کے دوست کو حراست ميں لے ليا، تفتيش کے بعد پوليس کا دعویٰ ہے کہ زير حراست ملزم نے مرکزی ملزم کو چيلنج کيا تھا کہ وہ آمنہ کے ساتھ دوستی کرکے دکھائے گا، ارسلان نے آمنہ کے ساتھ دوستی کی اور ویڈیو بھی بنالی تھی۔
ملزم نے مقتولہ کی ويڈيو بناکر دبئی فيضان کو بھجوائی، جس پر اس نے مشتعل ہوکر شوٹر کے ہاتھوں آمنہ کا قتل کراديا، پوليس کا دعویٰ ہے کہ آمنہ کی پہلے فيضان کے ساتھ بھی دوستی تھی۔ پوليس کے مطابق ديگر ملزمان جلد قانون کی گرفت ميں ہوں گے۔



