دور دراز علاقوں کی ترقی کے لیے چین تین سال میں ایک ارب ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا
چین سی پیک منصوبے کی آمدنی کا ایک حصہ پاکستانی قرضوں کی ادائیگی کے لئے خرچ کریگا۔ دشمن قوتین سی پیک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔رحمان ملک
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سی پیک منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہیمنصوبے پر زرداری اور نواز شریف دور میں کام ہوتا رہا،تھرڈ پارٹی کوآپریشن (تعاون)منصوبہ میں تیسرے ملک کی شمولیت سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہوگا، دور دراز علاقوں کی ترقی کے لیے چین تین سال میں ایک ارب ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا۔ا ن خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر نے گزشتہ دنوں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں جنگ کی صورت میں پورا جنوبی ایشیاء تباہی سے دوچار ہوگا سی پیک منصوبے پر زرداری اور نواز شریف دور میں کام ہوتا رہا۔ اس منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔چین کے نائب سفیر لی جیانگ نے سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے پر زرداری اور نواز شریف دور میں کام ہوتا رہا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔انہوں نے کہاکہ ملتان سکھر موٹر وے رواں برس اگست کی بجائے جولائی میں مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حویلیاں تھاکوٹ شاہراہ ریشم کی توسیع رواں سال مکمل ہو گی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ گوادر میں ایئرپورٹ کی توسیع، ووکیشنل ٹریننگ سنٹر اور ہسپتال چینی گرانٹ سے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلا اقتصادی زون تعمیر کے آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی زونز میں صوبائی حکومتوں سے اپنی ذمہ داریاں جلد پوری کرنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھرڈ پارٹی کوآپریشن منصوبہ میں تیسرے ملک کی شمولیت سے اقتصادی اور سماجی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ دور دراز علاقوں کی ترقی کے لیے چین تین سال میں ایک ارب ڈالر گرانٹ فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے پاک بھارت جنگ ہو۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں پورا جنوبی ایشیاء تباہی سے دوچار ہوگا۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پرپیپلز پارٹی کے دور میں کام شروع ہوا۔ انہوں نے کہاکہ گوادر بندرگاہوں کا سنگاپور کی کمپنی سے معاہدہ پیپلز پارٹی کے دور میں ختم کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ چینی حکومت سی پیک منصوبے کی آمدنی کا ایک حصہ پاکستان کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے خرچ کریگی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے خلاف دشمن قوتین منفی پروپیگنڈا کر رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


