اسلام آباد(نیوزرپورٹر) جدید ٹیکنالوجی کے فقدان سے ملک میں کھجور کی پیداوار میں 73 ٹن کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی رپورٹ کے مطابق 1999ء کے دوران ملک میں کھجور کی پیداوار 5 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی تھی جو سال 2015/16میں 4 لاکھ 67 ہزار ٹن تک کم ہوگئی۔ اس طرح 15سال کے دوران ملک میں کھجور کی پیداوار میں 73 ٹن کی کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں کھجور کی مجموعی پیداوار میں بلوچستان کا حصہ 45 فیصد ، سندھ43 فیصد جبکہ خیبر پختونخوا 2 اور پنجاب کا حصہ ایک فیصد ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فقدان سے وقت کیساتھ ساتھ کھجور کی پیداوار کم ہو رہی ہے جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں کھجور کی ویلیو ایڈیشن اور پراسیسنگ کی سہولیات کی فراہمی سے قومی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
Related Posts
کرونا کا خوف ، ایران میں نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ
- Rizwan Malik
- فروری 27, 2020
- 0
ایران میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے۔ایران کے وزیر صحت سعید نے پریس کانفرنس میں کہا […]

فیس ماسک پہننے سے چشمے پر آنے والی دھند سے کیسے بچا جائے
- Rizwan Malik
- فروری 13, 2021
- 0
آپ شوقیہ سن گلاسز پہنتے ہیں یا کمزور بینائی کے باعث چشمے کا استعمال کرتے ہیں۔وجہ جو بھی ہو ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے […]

ڈاکٹر نمرتا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، حتمی رپورٹ آگئی
- Rizwan Malik
- نومبر 7, 2019
- 0
چاند میڈیکل کالج لاڑکانہ کی بائیس سالہ طالبہ نمرتا کمہاری جو سولہ ستمبر کو اپنے ہاسٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں اور اس […]
