چیف جسٹسآصف سعید خان کھوسہ کا دورہ روس،قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے حلف اٹھالیا،

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوگئے جس ہیں ۔ ان کی غیر موجودگی کے باعث سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے بطور قائمقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، جسٹس شیخ عظمت سعید نے سپریم کورٹ میں منعقدہ تقریب میں قائمقام چیف جسٹس سے حلف لیا ،حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز ، اٹارنی جنرل،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز ، سینئر وکلاء اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 18 مئی کو وطن واپس پہنچیں گے ان کی غیرموجودگی میں جسٹس گلزار احمد بطور قائممقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے اور کورٹ روم نمبر ایک میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔