پاکستان سپورٹس بورڈ اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزاء کی جانب سے 57 سپورٹس مین کی مالی اعانت کا خیرمقدم

اسلام آباد:پاکستان باکسنگ کی سینیئر شخصیات اولمپک باکسنگ جج علی اکبر شاہ قادری،اولمپک ریفری جج غلام حسین پٹنی،پنجاب سے انٹرنیشنل ریفری جج ارشد جاوید قریشی،بلوچستان سے اولمپیئن باکسر اصغر علی چنگیزی،سابق انٹرنیشنل باکسر محمد شریف، پاکستان کے اولمپک باکسنگ کوچ ضیغم مثیل نے بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے پاکستان کے 57اسپورٹس مین کی مالی اعانت کا زبردست خیر مقدم کیا ہے،انہوں نے بطور خاص باکسنگ کے پانچ اسپورٹس مینز پاکستان نیوی کے سابق باکسرز لعل سعید،محمد عظیم جان،عبدالروف قریشی،پاکستان آرمی کے کوچ ارشد حسین اور بابائے بلوچستان حبیب اللہ جعفری کے لئے 18ماہ کے وظیفہ رقم 90ہزار فی کس منظور کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔