چین انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کی فیس کو کم کرنے کی کوشش کرے گا، چینی وزیراعظم
بیجنگ:چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا ہے کہ چین انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کی فیس کو کم کرنے کی کوشش کرے گا، رواں سال 90فی صد سے زائد گھروں میں فائبر پورٹ نصب کیا جائے گا،دیہی علاقوں میں اپ گریڈ کرنے والے اور نئے فور جی 20اسٹیشنز کی تعداد6 لاکھ سے زائد کی جائے گی اور98فی صد سے زائد دیہاتوں میں انٹرنیٹ کی سروس مہیا کی جائے گی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے ریاستی کونسل کی رسمی کانفرنس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چین میں انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے اور اس کی فیس کو کم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے کانفرنس میں طے کیا گیا کہ پہلے انٹرنیٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا، رواں سال 90فی صد سے زائد گھروں میں فائبر پورٹ نصب کیا جائے گا اور دیہی علاقوں میں اپ گریڈ کرنے والے اور نئے فور جی 20اسٹیشنز کی تعداد6 لاکھ سے زائد کی جائے گی اور98فی صد سے زائد دیہاتوں میں انٹرنیٹ کی سروس دستیاب کی جائے گی۔ دوسرا، صنعت، تعلیم اورطبی شعبوں میں انٹر نیٹ کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔ تیسرا، انٹرنیٹ کی فیس کو کم کیا جائے گا، خاص کر کم آمدنی والے افراد اور بزرگوں کو ترجیحی فیس پر انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ کانفرنس میں کاروباری اداروں کی تخلیقی صلاحیت کی بلندی کیلئے اقدامات، روزگار کے مواقع کے اضافے اورعوام کی معیار زندگی کی بہتری سمیت مختلف شعبوں کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔



