چینی صدر کے ”ترقی کے نئے تصور کے گہرے ادراک“ کے موضوع پر چوشی جرنل میں مضمون کی اشاعت

چینی صدر کے ”ترقی کے نئے تصور کے گہرے ادراک“ کے موضوع پر چوشی جرنل میں مضمون کی اشاعت
بیجنگ:چوشی جرنل میں شائع ہونے والے چین کے صدر،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے مضمو ن کے متن میں لکھا گیا ہے کہ تخلیق سے ترقی کی حکمت عملی اختیارکرنی چاہیے اور ترقی کی بنیاد تخلیق پر رکھنی چاہیے۔ چین کے مختلف علاقوں کی یکساں ترقی،انسان اور قدرت کی ہم آہنگی کو فروغ،کھلے پن کے نئے نظام کی تعمیر،عوام پر مرکوز ترقی کے تصور پرعمل درآمد اورتمام چینی عوام کی مشترکہ خوشحالی کے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چوشی جرنل میں شائع ہونے والے چین کے صدر،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے مضمو ن کا عنوان ہے”ترقی کے نئے تصورکا گہرا ادراک“۔مضمون میں لکھا گیا ہے کہ تخلیق سے ترقی کی حکمت عملی اختیارکرنی چاہیے اور ترقی کی بنیاد تخلیق پر رکھنی چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ مجموعی ترقی اورکوآرڈینیشن کی حامل ترقی کو مضبوط بنانا چاہیئے۔چین کے مختلف علاقوں کی یکساں ترقی، شہری اور دیہی عالاقوں کی یکساں ترقی، مادی اورغیر مادی تہذیبوں کی یکساں ترقی، اور اقتصادی اور دفاعی یکساں ترقی کو آگے بڑھاناچاہیے۔ آخر میں عوام پر مرکوز ترقی کے تصور پرعمل درآمد کرنا چاہیئے اور تمام چینی عوام کی مشترکہ خوشحالی کے ہدف کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔