کراچی;ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی بسمہ ایک ہفتہ بعد گھر پہنچ گئی،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ کے اہلخانہ سے کروڑ وں روپے تاوان طلب کیا گیا تھاتاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اسکے گھر والے یہ نہیں بتا رہے کہ انہوں نے تاوان ادا کیا ہے یا بچی خود ہی گھر آ گئی ہے،ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی “حکمت عملی”سے اسے بازایاب کروایا ہے ،اب یہ حکمت عملی تاوان تھی یا کچھ اور یہ ان سے ملاقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے والد کے مطابق بسمہ ابھی ذہنی طور پر پریشان ہے اسلیئے ابھی اس سے ملاقات نہیں ہو سکتی۔واضح رہے کہ 11مئی کوگھر کے باہر سے بسمہ کو چار نامعلوم ملزمان اپنے ساتھ گاڑی میں اغواہ کر کے فرار ہو گئے تھے۔
Related Posts
باصلاحیت طلبا کے چین آنے سے متعلق پرامید، پاک چین آہنی دوستی بین الاقوامی طالب عالم کاشان
- Rizwan Malik
- September 17, 2024
- 0
تیان جن (شِنہوا) پاکستان۔چین دوستی کو “آہنی پاک” بھی کہا جاتا ہے۔ اب چینی زبان پر میری مہارت معمول کی بات لگتی ہے۔ یہ بات […]

امریکی ایوانِ نمائندگان، ایران جنگ میں پاکستانی ثالثی کردار پر ستائش کی قرارداد پیش
- Rizwan Malik
- May 9, 2026
- 0
قرارداد امریکی کانگریس کے رکن آل گرین نے پیش کی پاکستان کو ایک غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر تسلیم کیا گیا […]

ایف بی آر سے مذاکرات ناکام، فضل الرحمان کے بعد تاجروں نے بھی اکتوبر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کردیا
- Rizwan Malik
- September 21, 2019
- 0
بی آر سے مذاکرات کی ناکامی پر 9 اکتوبر کو ملک بھر کے تاجر نمائندے اسلام آباد میں جمع ہوں گے اسلام آباد: فکسڈ ٹیکس اسکیم […]
