بھارتی انتخابات، بی جے پی کی 350 نشستوں کے ساتھ واضح‌ برتری

 

نئی دہلی:بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کےغیرحتمی نتائج کے مطابق بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، نریندر مودی کی اتحاد جماعت تین سو پچاس نشستوں کے ساتھ آگے ہے، کانگریس ترانوے سیٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت میں دوسری بار بھی مودی سرکارکو اتر پردیش، مہاراشٹر، بہار، مدھیا پردیش، کرناٹکا، گجرات اور راجستھان میں بی جے پی کو برتری مل گئی۔
غیرحتمی نتائج میں بھارتی جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹس الائنس نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔ کانگریس کا اتحاد یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس دوسرے نمبر پر ہے۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے انفرادی طور پر مطلوبہ تعداد سے زیادہ نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی اپنے حلقے میں جیت گءےہیں۔ راہول گاندھی کو ویانند میں برتری جبکہ امیٹھی میں شکست ہوءی ہے سونیا گاندھی نے رائے بریلی سے فتح کے قریب ہیں۔

بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ، امیت شاہ، سمرتی ایرانی کو برتری حاصل ہے۔ اننت ناگ میں محبوبہ مفتی پیچھے ہیں۔ لوک سبھا کے انتخابات میں شوبز شخصیات نے بھی قسمت آزمائی ہے۔