بیجنگ :چین اور پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو دونوں ممالک کے سربراہان کے ویژن کے مطابق تیزی سے تعمیر کرتے ہوئے تکمیل مراحل میں داخل کیا جائے گا, انسداد دہشت گردی اور افغانستان میں قیام امن کیلئے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیں گے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بھی پاک چین تعلقات میں اضافہ کیا جائے گا، دونوں ممالک اہم معاملات پر باہمی مشورہ کے ذریعے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکھانگ نے گزشتہ روزاپنی کی معمول کی پریس بریفنگ میں میڈیا کو بتایا کہ بدھ کے روز بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں سائیڈ لائن ملاقات میں چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اور پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعادہ کیا ہے کہ پاک چین انسداد دہشت گردی اور افغانستان میں قیام امن کیلئے ایک دوسرے سے مزید تعاون کریں گے، عالمی سطح کے اہم معاملے میں دونوں ممالک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں گے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو دونوں ممالک کے سربراہان کے ویژن کے مطابق تیزی سے تعمیر کرتے ہوئے تکمیل مراحل میں داخل کیا جائے گا، دوطرفہ نئی ڈویلپمنٹ کو دور حاضر کے عین مطابق ترتیب دیا جائے گا۔ ترجمان نے صحافی کی جانب سے مریکی سینیٹر روبیو کے پلان بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس پر چین کا واضح اور بھرپور موقف ہے، جنوبی بحیرہ چین بارے کہا کہ یہ چین کی خود مختاری اور سلامتی کا مسئلہ ہے اس پر چین اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ واضح رہے کہ پلان امریکی سینر نے پیش کیا تھا جو بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہیں، چین اس کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئندہ داخلی معاملات میں ٹانگ نہ اڑائے۔
Related Posts
ائن آف کنٹرول پر موجود آبادی کو مفت اسلحہ لائسنس جاری کر دئے گئے مفت اسلحہ لائسنسز کا اجرا آزاد جموں کشمیر کی حکومت کی ہدایات پر کیا گیا
- Rizwan Malik
- August 5, 2019
- 0
لائن آف کنٹرول پر موجود آبادی کو مفت اسلحہ لائسنسز کا اجرا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر کی حکومت نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر […]

امریکہ کا وینزویلا پر حملہ
- Rizwan Malik
- January 3, 2026
- 0
وینز ویلا کے صدر اور اہلیہ کو گرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کردیا گیا ہے، ٹرمپ ہم مذاکرات نہیں کریں گے، ہم ہتھیار نہیں […]
کراچی کے قریب سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے
- Rizwan Malik
- May 19, 2019
- 0
پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ مل سکے جس کے بعد کیکڑا […]
