چین اور امریکا کے درمیان تنازع کا ذمہ دار امریکا ہے۔ چینی سفیر

امریکہ کی اپنے موقف میں بار بار تبدیلی مذاکرات کے سبوتاژ ہونے کی بڑی وجہ بنی

مریکا میں متعین چین کے سفیر سووے تیانکا آئی نے و قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے راتوں رات اپنا موقف تبدیل کر کے ٹریڈ ڈیل کو نقصان پہنچایا ،انھوں نے کہا کہ امریکا نے کئی مرتبہ راتورات پلٹی کھائی جو درست عمل نہیں ہے اس سے نہ صرف تجارتی مذاکرات کو نقصان پہنچا بلکہ اس سے مارکیٹ میں معمول کے کاموں پر بھی سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جاتا ہے اس لئے ہمیں بہت تشویش لاحق ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے چینی سفیر نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر آپ تجارتی مذاکرات کا بغور جائزہ لیں تو صاف معلوم ہو گا کہ امریکا نے کئی جگہ پر بار بار اپنے موئقف کو تبدیل کیا جو حتمی معاہدہ کے قریب پہنچ جانے والے نکات کو سبوتاژ کر نے کی بڑی وجہ بنے۔انھوں نے کہا کہ چین بدستور امریکا سے مذاکرات کے لئے اپنے دروازے کھولے بیٹھا ہے۔