
اگلا جرمن چانسلر کون ہوگا؟ جرمنی کے عام انتخابات آج ہورہے ہیں، قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی کی انجیلا مرکل اور بائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے مارٹن شُلس کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے۔
دارالحکومت برلن میں پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا، پولنگ شام 6چھ بجے تک جاری رہے گی، انتخابات کے دن میراتھون ریس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔
- اس موقع پر شہر بھر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ تازہ ترین سروے کےمطابق حکمران اتحادی جماعتوں ، کرسچن ڈیموکریٹک یونین اور کرسچن سوشل یونین کو38فیصد پسندیدگی کے ساتھ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی پر برتری حاصل ہے۔
انجیلا مرکل 59 پوائنٹس کےساتھ سرفہرست اور مارٹن شلس33 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔ 25ستمبر کو انتخابات جیتنے والےامیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔




