فواد چودھری انصاف بیچ کر پیسہ بناتے رہے،چاچا جج کے نام سے سائلین کو لوٹنا،فواد چودھری کا کاروبار رہا ہےسعید غنی
اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ فواد چودھری انصاف بیچ کر پیسہ بناتے رہے،چاچا جج کے نام سے سائلین کو لوٹنا،فواد چودھری کا کاروبار رہا ہے،عمران خان کی سونامی ڈریکولہ بن کر عوام کا خون چوس رہی ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اور سوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کا باوقار خاندانی پس منظر ہے،فواد چودھری کی نوسر بازی جہلم میں مشہور ہے،چاچا جج کے نام سے سائلین کو لوٹنا،فواد چودھری کا کاروبار رہا ہے۔فواد چودھری انصاف بیچ کر پیسہ بناتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی کردار کشی کرنے والوں کا اپنا کردار شرم ناک ہے،ایمینسٹی سکیم علیمہ باجی کی چوری چھپانے کی کوشش ہے، عمران کا احتساب ڈرامہ فلاپ ہو چکا.


