مسجد نبوی ۖ میں ہلڑ بازی کا واقعہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران رونما ہوا تھا ، یہ دنیاوی سزا ہے آخرت کا معاملہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کے سپرد

ریاض:سعودی حکومت نے مسجد نبویۖ کی توہین کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانیوں کو سزائیں سنا دی ہیں۔ سفارتی ذارئع کے مطابق3 پاکستانیوں کو 10،10 سال قید جبکہ 3 کو 8،8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔مسجد نبوی اور : مقدس مقام کی بیحرمتی کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتارکیا گیا تھا
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے ان افراد پر 20،20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔10 سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں جبکہ 8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مسجد نبوی ۖ میں ہلڑ بازی کا واقعہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران رونما ہوا تھا۔



