جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان

جسٹس فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے سپریم کورٹ کےجج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف ریفرنس کی مخالفت میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ 14 جون کو ریفرنس کی کاپیاں سپریم کورٹ کی دہلیز پر جلا دی جائیں گی اور دھرنا دیاجائے گا۔

امان اللہ کنرانی نے اس بات کا اعلان بلوچستان کے وکلاء رہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر بدنیتی اور امتیازی سلوک روا رکھا جارہاہے، دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یہ ریفرنس واپس نہیں لیا جاتا۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنس بلوچستان کو سپریم کورٹ کےچیف جسٹس کے عہدے سے محروم رکھنے کی سازش ہے۔