
وفاقی دارلحکومت میں کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کے جھنڈے لہرادیے گئے،ان جھنڈوں کے ساتھ”خلافت آرہی ہے”کے نعرے بھی درج تھے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادایکسپریس وے پرداعش کے جھنڈے لگادیے گئے۔جھنڈوں کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جھنڈے اتارلیے ہیں۔جھنڈوں پرداعش کا لوگواور نعرے درج تھے




