موجیں ختم، سرکاری رہائش گاہوں میں رہنے والے پولیس ملازم کرایہ کٹوائیں گے

اسلا م آ با د ….وفاقی پولیس کے بیرکس میں رہائش پذیراہلکاروں سے رہائشی سہولت فراہم کرنے کی مد میں 2ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کا فیصلہ کر لیا گیا ، 10محرم الحرام کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو رہائش کی سہولت فراہم کی گئی ہے ، اعلیٰ افسران کے اس اقدام سے پولیس اہلکار تذبذب کا شکار ہیں ، رہائشی سہولت کی مد میں کاٹی جانے والی رقم چند اعلیٰ افسران کے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل ہو گی ۔ آئی جی اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق ایسے کسی قسم کے احکامات کے متعلق انہیں معلوم نہیں ہے ۔ معتبر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاقی پو لیس کے بیچلر اہلکاروں کی سہولت کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے بیر کس کی صورت میں رہا ئش گاہیں بنا ئی گئی ہیں جہاں پر ملک کے دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے وفاقی پولیس کے اہلکا ر رہا ئش پذ یر ہیں جو پو لیس لا ئن ہیڈ کو ا ر ٹر ز ،سکیور ٹی ڈو یژ ن اور تھا نو ں میں موجود بیرکس میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں ، اہلکا رو ں کی تنخو ا ہوں سے رہا ئش میں پانی ، بجلی اور گیس کی سہولت فراہم کرنے کی مد میں ماہانہ 2 ہزار روپے کٹوتی سے حاصل ہونے والی رقم سالانہ کروڑوں روپے بنتی ہے ، بیرکس میں رہائش پذیر5ہزار سے زائد اہلکاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ افسران کے اس اقدام کے بعد دیگر سہولیات کی فراہمی کی مد میں بھی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی جن میں کھانے ، یونیفارم ، اضافی ڈیوٹی کی مد میں دی جانے والی رقم سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے ایسے کوئی احکامات نہیں دیئے گئے یہ وفاقی پولیس کے چند اعلیٰ افسران کا ذاتی فیصلہ ہے ۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس کے ترجمان ضیاء القمر نے بتایا کہ ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے ، اگر ایسا کچھ ہوا تو آگا ہ کر دیا جائے گا