اسلام آباد:پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام پاکستانیت کانفرنس آج کل 21 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔ پاکستانیت کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان جبکہ جنرل زبیر محمود حیات بطور گیسٹ آف آنر ہونگے۔ا یوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہونیوالی ایک روزہ کانفرنس میں پاکستان بھر سے آئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نوجوانوں کو مختلف موضوعات بارے آگاہی فراہم کریں گے۔پاکستان بھر میں نوجوانوں کے لیے پاکستانیت کے عنوان سے ہونیوالی یہ کانفرنس اس سلسلے کی ساتویں کانفرنس ہے جس میں دارلحکومت مظفرآباد سمیت باغ، راولہ کوٹ، کوٹلی اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں سے مختلف جامعات کے طلبہ سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔



