امریکی وزارت دفاع ‘پینٹاگان’ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں مزید ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی میں پیٹریاٹ میزائل بریگیڈ،حملہ آور ڈرون طیارے اور جاسوس ڈرون طیارے بھی شامل ہیں۔ذرائع مطابق ‘پینٹا گان’ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا مگر ہرطرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ خیال رہے کہ بدھ کے روز امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مشرق وسطیٰمیں مزید 1000 فوجیوںکی تعیناتی کا مقصد’دفاعی’ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کے ساتھ جنگ نہیں چھیڑنا چاہتے مگر امریکی انتظامیہ ایران کی خطے میں اپنی معاندانہ اور جارحارنہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے تہران پر دبائو جاری رکھے گا۔ مائیک پومپیو نے ان خیالات کا اظہار فلوریڈا میں قائم امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کواٹر کے دورےکے موقعے پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کرنےیا نہ کرنے کےمعاملے میں امریکا کی مختلف وزارتوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ اگر ایران نے جارحیت کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرایران نے امریکیوں کا تعاقب، امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے اور اپنے جوہری اسلحہ کے پروگرام پر کام جاری رکھا تو امریکا کو حرکت میں آنا پڑے گا۔ خیال رہے کہ سوموار کے روز امریکی وزارت دفاع نے مشرق وسطیٰمیں مزید ایک ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی حکام کا کہناہے کہ مزید فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد ایران کی طرف سے خطے اور امریکی مفادات کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے
Related Posts

کھلاڑی بہترین سفارت کار کا کردار ادا کر سکتے ہیں ,راجہ ظفر الحق .
- Rizwan Malik
- December 26, 2017
- 0
اسلام آباد…اصغر علی مبارک سپورٹس ڈپلومیسی اہمیت حاصل کرتی جا رہی ہے،،کھلاڑی بہترین سفارت کار کا کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظھار […]
کراچی ٹیسٹ؛ سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 271 رنز پر آؤٹ
- Rizwan Malik
- December 20, 2019
- 0
کراچی: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا کی ٹیم پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ اس طرح […]

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، افسر سمیت 2 شہید ہوگئے
- Rizwan Malik
- December 12, 2017
- 0
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس […]
