
اسلام آباد:یقین کریں پاکستان میں ایک ایسی خاتون اینکر بھی ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کو کھلی اجازت دے رکھی ہے کہ وہ جب چاہیں دوسری تیسری حتیٰ کہ چوتھی شادی بھی کر سکتے ہیں۔ یہ اجازت اللہ نے مردوں کو دے رکھی ہے اور ہم اسے روکنے والے کون ہوتے ہیں۔
یوٹیوب پر جاری ویڈیو پیغام میں خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے مرد کو دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کی اجازت دی ہے، چونکہ یہ مالک کا حکم ہے اس لیے میں اس پر تنقید تو دور کی بات اس بارے میں کوئی بات بھی نہیں کرسکتی۔ کرن ناز نے کہا کہ جب اللہ نے اجازت دی ہے تو میری یہ حیثیت نہیں ہے کہ میں اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دوں لیکن پھر بھی میں نے اپنے شوہر سے کہا ہوا ہے کہ اگر کبھی بھی آپ کو یہ لگے کہ آپ کو دوسری شادی کرنی چاہئیے تو آپ بالکل کرسکتے ہیں۔
اینکر پرسن کرن ناز کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کی دوسری شادی سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا لیکن اپنے شوہر سے ٹوٹ کر محبت کرنے والی بیوی ہونے کے ناطے جب مجھے اپنے شوہر کا پیار بانٹنا پڑے گا تو اس سے مجھے بھی فرق پڑے گا لیکن اس کے علاوہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔چونکہ یہ اللہ رب العزت کا حکم ہے تو میری اتنی اوقات نہیں ہے کہ اپنے شوہر کو منع کرسکوں۔




