سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی شرح میں مئی (2019ء) کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ہے، ماہ کے دوران2.315 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مئی کے دوران اپریل2019ء کے مقابلے میں ترسیلات زر کی وصولی میں 30 فیصد جبکہ مئی2018ء کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔ جاری مالی سال میں قبل ازیں صرف دو ماہ کے دوران ترسیلات کی وصولی2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے اور اگست2018ء میں 2.09 ارب ڈالر جبکہ اکتوبر2018ء کے دوران2.06 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں،جون2016ء کے دوران بھی ترسیلات زر کی وصولیوں کا حجم 2.07 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی وصولی20 ارب ڈالر کے قریب رہی ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایک مالی سال کے دوران ترسیلات زر کی وصولی20 ارب ڈالر کی سطح تک بڑھی ہے۔ ترسیلات زر کی وصولی کی شرح میں اضافے کے باعث جاری مالی سال کے اختتام تک اس کا حجم 20 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔
Related Posts
محسن داوڑ کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، پشاور جیل منتقلی کا حکم
- Rizwan Malik
- June 7, 2019
- 0
بنوں: انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا مزید […]
غیر ملکیوں کو خلاف قواعد بزنس ویزے جاری کرنے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہوکو ملازمت سے برخاست کرنے کی سفارش کر دی
- Rizwan Malik
- September 4, 2020
- 0
سنتھیاڈی رچی کو بھی بزنس ویزہ خلاف قواعد جاری ہونے کا انکشاف انہوں نے درخواست ورک ویزہ کے حصول کے لئے دی تھی جاری […]

فیصل آباد میں گنے کی پوری قیمت نہ ملنے پرکسانوں کا احتجا ج
- Rizwan Malik
- December 14, 2017
- 0
فیصل آباد…ہما رانا شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنے کی پوری قیمت نہ ملنے پر کسان سراپا احتجاج بن گئے مقررہ قیمت180 روپے کی […]
