وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کیساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم عمران خان سے جمعہ کو سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ہاؤس چلانے کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی ، اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی بجٹ تقاریر پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خصوصی پارلیمانی کمیٹیوںکی تشکیل پربھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے بجٹ پاس کرانے کے حوالے سے اپنی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔سپیکرقومی اسمبلی نے اعلیٰ سطح پارلیمانی کمیٹی کے قیام پروزیراعظم کواعتمادمیں لیا اور بریفنگ دی کہ کمیٹی میں شامل سیاسی رہنمامعیشت کی بہتری کیلئے تجاویز دے سکیں گے ۔ذرائع نے بتایا وزیراعظم نے اپوزیشن کیساتھ میثاق معیشت طے کرنے کی منظوری دیدی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے اعلیٰ سطح پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے گی۔ذرائع کا کہناہے وزیراعظم نے ملک میں سیاسی استحکام قائم رکھنے کیلئے اسد قیصر کے کردار کی تعریف کی اور قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پرسکون انداز سے چلنے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا
Related Posts

چیمپئین ٹرافی نیوزی لینڈ کا شاندار اور پاکستان کا مایوس کن آغاز
- Rizwan Malik
- فروری 19, 2025
- 0
پاکستان ہوم کرائوڈ اور ہوم گرائونڈ پر نیوزی لینڈ سے مسلسل تیسرا میچ ہارا ہے کراچی :آئی سی سی چیمپئین ٹرافی کے افتتاحی میچ میں […]

چین مشکل وقت کا سچا دوست
- Rizwan Malik
- جولائی 11, 2025
- 0
کسی دفتری ملازم، سکول کے بچے، کسان یا دکاندار سے ملیں وہ سب پاک چین دوستی کے بارے میں جانتے ہیں چینی ہر جگہ آپ […]

ابوظبی ٹیسٹ ,سنسنی خیز مقابلےکے بعد پاکستان کو شکست
- Rizwan Malik
- اکتوبر 2, 2017
- 0
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں گرتی سنبھالتی سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد 21رنز سے […]
