
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے روس اور امریکہ کی جانب سے عمران خان کے مجوزہ دوروں سے لاعلمی کے اظہار پر کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ کو پتہ چلا ہے یہ ہوتا ہے ہے سلیکٹڈ اور منتخب وزیراعظم میں فرق
پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب یہ ہوتا ہے سلیکٹڈ اور منتخب میں فرق۔
ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمران صاحب ہر جگہ سے چھٹی، شاباش گھر بیٹھ کر نوازشریف کے بین الاقوامی دوروں کے خرچ کا حساب کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب یہ ہوتا ہے بھیک مانگنے جانے اور سرمایہ کاری لانے میںفرق، یہ ہوتا ہے فرق جب ملک 2 2اعشاریہ 5 فیصد پر اور جب 5 اعشاریہ 8 فیصد پر ترقی کر رہا ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب شاباش گھر بیٹھیں اور جھوٹ بولیں، الزام لگائیں، آپ کو جو آتا ہے، وہی کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب چھوڑنا نہیں اِن کو جنہوں نے آپ کو بلانے سے انکار کر دیا، ’گھبرانا‘ نہیں، آپ تو ’موت‘ بھی برداشت کر لیتے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون نے مزید کہا کہ عمران صاحب آپ کی وجہ سے ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، آپ پریشان نہ ہونا ہم ملک کی خاطر دعا کریں گے کہ وہ آپ کو بلا لیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب لگتا ہے کہ اب دوروں کے لیے بھی بھیک ہی مانگنی پڑے گی




