
اسلام آباد: سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ انہیں جب تک وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے وہ وفاقی وزیر رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اپنے استعفیٰ کے خبروں کے ردعمل میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ میں اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیر اعظم کا اعتماد حاصل ہے کسی اور کی خواہش پر استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کمزور حضرات کا کھیل نہیں ہے۔


