پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

۔

کرکٹر سہیل خان کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں فواد عالم اور انور علی نے بھی شرکت کی۔

سہیل خان نے شادی کے موقع پر تھری پیس سوٹ پہن رکھا تھا۔

زندگی کے اس اہم دن پر سہیل خان کا کہنا تھا کہ سینیئرز سے سنتا رہتا ہوں کہ شادی کے بعد زندگی بڑی مشکل ہو جاتی ہے تو دیکھتے ہیں کیسا رہتا ہے۔

کرکٹر نے بتایا کہ میری شادی فیملی کی پسند سے ہوئی ہے اور نکاح کے بعد جس طرح سے ٹیم میں میرا کم بیک ہوا اور میں نے کارکرد گی دکھائی تو میں مانتا ہوں کہ شادی کے بعد انسان کا نصیب تبدیل ہوجاتا ہے۔

سہیل خان کے مطابق نکاح کو 4 سال کا عرصہ گزر چکا ہے، امید ہے کہ اب رخصتی کے بعد کا وقت بھی اچھا گزرے گا۔