14 نومبر تاریخ کے آئینے میں

1647۔انگلینڈ کے شہنشاہ چارلس اول کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔
1681 ۔ایسٹ انڈیا کمپنی نے بنگال سے علاحدہ ریاست کی تشکیل کا اعلان کیا۔
1775۔امریکی افواج نے بینڈکٹ آرنلڈ کی قیادت میں کناڈا کے کیوبیک صوبے پر حملہ کیا۔
1889 ۔ہندستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی پیدائش ہوئی۔ ان کی سالگرہ کا دن چلڈرن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔
1890۔زامبیسی اور کانگو کے بارے میں انگلینڈ اور پرتگال میں سمجھوتہ ہوا تھا۔
1916 ۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران سوبھی کی لڑائی ختم ہوئی۔
1918۔تھامس ماسریک چیکوسلواکیہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔
1918 ۔جوزف پلسڈکی آزاد پولیڈ کے پہلے صدر بنے۔
1922 ۔برطانوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے برطانیہ میں ریڈیو سروس شروع کی۔
1927۔پیٹرس برگ میں دنیا کے سب سے لمبے گیس ٹینک میں دھماکہ ہونے سے 26 لوگوں کی موت ہوئی۔
1935۔امریکی صدر فرینکلین ڈی روزویلٹ نے فلپائن کو 1946 تک آزاد کر دینے کا اعلان کیا۔
1935۔اردن کے شاہ حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
1940۔دوسری جنگ عظیم میں جرمن طیاروں نے انگلینڈ کے کاونٹری شہر پر بمباری کی۔
1947۔ اقوام متحدہ نے آزادی کے سلسلے میں کوریا کے دعوے کو تسلیم کر لیا۔
1957۔برطانیہ نے بحرین کو آزاد کردیا۔
1960۔چیکو سلو واکیہ میں دو ریل گاڑیوں کی ٹکر میں 110 مسافر ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
1960۔پٹرولیم برآمد کار ممالک کی تنظیم اوپیک کا قیام عمل میں آیا۔
1965۔امریکہ سرکار نے 90 ہزار فوجی ویتنام بھیجے۔
1967 ۔ امریکی ماہر طبعیات تھیوڈر مائمن نے دنیا کے پہلے لیزر کا پیٹنٹ کرایا۔
1969 ۔ ناسا نے چاند کی سطح پر دوسری پائلٹ والی خلائی گاڑی اپولو 12 کو بھیجی اور چارلس کونراڈ اور ایلن بین نے چاند پر قدم رکھا۔
1970۔مشرقی پاکستان (اب بنگلہ دیش) میں سمندری طوفان سے تین لاکھ سے زائد افراد مارے گئے۔
1973۔برطانیہ کی شہزادی این نے ایک عام شہری سے شادی کی۔اس سے قبل شاہی گھر میں ایسا نہیں ہوا تھا۔
1973۔کناڈا نے اولمپک سکے بنانے شروع کئے۔
1975۔اسپینی سہارا کے سلسلے میں مراکش اور موریطانیہ کے مابین معاہدہ ہوا۔
1977۔مصر کے صدر انور سادات نے اسرائیل کی دعوت پر اسرائیلی پارلیمنٹ کو خطاب کرنے کا فیصلہ کیا۔
1979 ۔تہران میں امریکی سفارتخانہ کے محاصرے کے بعد صدر جمی کارٹر نے امریکی بینکوں میں سبھی ایرانی کھاتے ضبط کرنے کا حکم دیا۔
1981۔سنیگال اور زامبیا نے آپس میں ملکر وفاق بنایا۔
1985۔کولمبیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 1000 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
1988۔فلسطینی قومی کونسل نے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 242 پر دستخط کرکے اسرائیل کو منظوری دی۔
1989۔نامیبیا کے الیکشن میں قوم پرست تحریک سواپو کو واضح اکثریت ملی۔
1990۔برلن میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو ہٹانے کیلئے حفاظتی دستوں نے 300 افراد کو گرفتار کیا تو 70 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
1991۔شہزادہ نروتم سہانوک 13 برس بعد کمبوڈیا واپس لوٹے۔
1991۔ایل سیلواڈور کے چھاپہ ماروں نے حکومت کے ساتھ امن معاہدہ ہونے تک تمام کاروائیاں موقوف کرنے کا اعلان کیا۔
1994۔انگلینڈ اور فرانس کے درمیان سمندر کے نیچے سرنگ سے ہوکر پہلی ریل گاڑی چلی۔
1999۔افغانستان کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندی نافذ ہوئی۔
2001۔افغانستان میں شمالی اتحاد کے جنگجووں نے راجدھانی کابل پر قبضہ کیا۔
2002 ۔ تاریخ میں پہلی بار پوپ نے اٹلی کی پارلیمنٹ کو خطاب کیا۔
2002 ۔چین کے صدر جیانگ زیمن نے اپنے عہدے سے استعفی دیا۔
2006 ۔ہند ۔ پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نئی دہلی میں انسداد دہشت گردی کا میکانزم بنانے پر متفق ہوئے۔
2007۔ڈنمارک کے وزیر اعظم اندرے فاگ راسموسین نے مسلسل تیسری مرتبہ ملک کا اقتدار سنبھالا۔
2010 ۔ جرمنی کے سیبسٹین ویٹل سب سے کم عمر کے فارمولہ ون کے چیمپئن بنے۔
2016۔نیوزی لینڈ کے کیکورا شہر میں 7.8 شدت پسند زلزلے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔