
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ترجمان نے کہا ہے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے لیے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا گیا۔
اس سے قبل جج ارشد ملک نے اپنے خلاف سامنے آنے والی ویڈیو پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی اور خط جمع کروایا تھا، جس میں انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔
جج ارشد ملک نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ خط پہنچایا تھا جس میں کہا تھا کہ ویڈیو میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ جج ارشد ملک نے عدالت عالیہ کو ایک بیان حلفی بھی جمع کروایا تھا جبکہ اتوار کو جاری کی گئی پریس ریلیز بھی اپنے خط سے منسلک کیے گئے تھے۔




