
حسن علی کی ہونے والی دلہنیہ کی تصویر سامنے آگئی، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر کی ہونے والی اہلیہ کا تعلقبھارت سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باولر حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کی تصویر سامنے آگئی ہے۔ حسن علی کی ہونے والی اہلیہ کا تعلقبھارت سے ہے۔ سامنے آنے والی تصویر دیکھ کر حسن علی کے مداح اور دیگر سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریفوں میں زمین آسمان ایک کر رہے ہیں۔دوسری جانب اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر حسن علی نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے متعلق اعلان جلد کروں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ”واضح کرناچاہتاہوں ابھی شادی طے نہیں ہوئی، ہمارے والدین کے درمیان ملاقات میں شادیکے معاملات طے ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق اعلان جلد کردوں گا“۔



