سی پیک معاہدوں کی خفیہ دستاویزات آئی ایم ایف سے شیئرکرنےکا انکشاف

سی پیک معاہدوں کی خفیہ دستاویزات آئی ایم ایف سے شیئرکرنےکا انکشاف
لاہور:سینئر تجزیہ کار ڈاکٹردانش نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کے ساتھ سی پیک معاہدوں کی خفیہ دستاویزات شیئر کرنے کا انکشاف ہو اہے، آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریزا نے اقرار کیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک معاہدوں کے تمام دستاویزات ہم سے شیئر کی ہیں،وزیراعظم کو چاہیے کہ عوام کو وضاحت پیش کریں۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹردانش نے اپنے پروگرام  جواب چاہےمیں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتا ہوں کہ 19جولائی کو آپ کے خسروبختیار کہتے ہیں کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ سی پیک کا کوئی ڈاکیومنٹ شیئر نہیں کیا۔جبکہ آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریزا نے اقرار کیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک معاہدوں کے تمام دستاویزات ہم سے شیئر کی ہیں۔

 ڈاکٹردانش نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ اگر ایسا کچھ ہوا ہے تووزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ عوام کو بتائیں، کہ سی پیک معاہدوں کے خفیہ دستاویزات کیوں آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئیں؟سی پیک کا تعمیری عمل سست روی کا شکار کیوں ہے؟ اسی طرح چین  ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہتا تھا  اس حساس مسئلے پرخاموش کیوں ہے؟ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرچینی سفارتکار لی جیان ژاؤ نے  اپنے پیغام میں کہا کہ احسن اقبال سی پیک کے ہیرو ہیں۔انہوں نے احسن اقبال کو سی پیک مین کا خطاب دیا اور کہا کہ احسن اقبال مین آف ایکشن اور دیانتدار شخص ہیں۔اس سے قبل سابق وزیر احسن اقبال  نے کہا تھا کہ لی جیان نے سی پیک کے ثمرات حاصل کرنے میں میرے ساتھ کام کیا۔ یہ پاکستان کے ایک فولادی دوست ہیں۔ پاکستان چھوڑنے پر میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔