اسلام آباد: و فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے سرمایہ کار مشترکہ منصوبے شروع کر کے باہمی صنعتی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں،حکومت چین کے تعاون سے اسپیشل اکنامک زونز کی جلد تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی بزنس اور سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ چینی بزنس وفد نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں پہلے مرحلے میں تقریباً ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ مخدوم خسرو بختیار نے اس موقع پر کہاکہ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں،اسپیشل اکنامک زونز سے روزگار کے مواقع، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی صنعتوں کی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جس میں بزنس ٹو بزنس تعاون، گوادر کی ترقی، سماجی و معاشی ترقی، صنعتی اور زرعی تعاون پر فوکس کیا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے سرمایہ کار مشترکہ منصوبے شروع کر کے باہمی صنعتی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت چین کے تعاون سے اسپیشل اکنامک زونز کی جلد تکمیل کے لئے کوشاں ہے۔ سپیشل اکنامک زونز سے پاکستان کی صنعتی ترقی کو نئی جہت ملے گی۔ اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک حسان داؤد اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
Related Posts

مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے, احسن اقبال
- Rizwan Malik
- September 23, 2017
- 0
نارووال….وفاقی وزیر داخلی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے اس ملک کے […]

پاکستان کے بعد ایک اور مسلمان ملک متحدہ عرب امارات کو بھی ایف اے ٹی ایف نے گرے لسٹ میں ڈال دیا
- Rizwan Malik
- March 5, 2022
- 0
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نگراں ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے […]

سرحدوں کو جوڑنا، مستقبل کی جدت: دوسری بیلٹ اینڈ روڈ سائنس کانفرنس میں چین-پاکستان اشتراک
- Rizwan Malik
- June 20, 2025
- 0
دونوں ممالک پہلے ہی مصنوعی ذہانت، ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور برقی گاڑیوں جیسے شعبوں میں مشترکہ تحقیق کا آغاز کر چکے ،ساجد بلوچ چھنگ دو(شِنہوا)دوسری […]
